Discover Proven Strategies to Generate Passive Income and Build a Lucrative Online Business From Scratch.
السلام علیکم اور خوش آمدید
سیکھئے آن لائن آمدنی کے وہ مصدقہ اور آزمودہ طریقے جو میں خود استعمال کرتا ہوں۔
شہزاد بشیر
( فری لانسر / آنٹرپرنار /مصنف / پبلشر )
2011-2024
میرا نام شہزاد بشیر ہے۔ آپ میں سے بہت سے دوست مجھے جانتے ہیں بطور ایک مصنف کے ۔ اور یہ بھی جانتے ہیں کہ پیشے کے اعتبار سے میرا تعلق آئی ٹی کی فیلڈ سے اور بالخصوص آن لائن کاروباراور آن لائن خدمات کی فراہمی سے ہے۔ میں الحمدللہ اس فیلڈ میں سن دوہزار گیارہ سے ہوںاور اسی پیشے کی کئی اقسام کی فیلڈز میں تجربات کرچکا ہوں۔گزشتہ بارہ سال سے متعدد طریقے آزما چکا ہوں۔ آپ کو یقین کرلینا چاہئے کہ آپ کسی نووارد , ناتجربہ کار فری لانسر سے نہیں بلکہ ایک تجربہ کار پروفیشنل قومی سطح کے جانے پہچانے آن لائن بزنس پروفیشنل کی تحریر پڑھ رہے ہیں۔ اس کے باوجود کہ آپ جانتے ہیں ، میں اپنا مختصر سا تعارف اس حوالے سے کروانا ضروری سمجھتا ہوں۔
تعارف
اپنے بارے میں بتانے کا ایک اور مقصد یہ بھی ہے کہ آپ کو یہ بھروسہ ہو کہ کسی ایسے شخص کے پاس پیسے اور وقت لگا رہے ہیں جو ویسے تو بارہ تیرہ سال سے باقاعدہ آن لائن سوشل میڈیا پر اسی حوالے سے موجود ہے بلکہ گزشتہ تین سال سے اردو ادب سے تعلق رکھنے والے قارئین اور سوشل میڈیا استعمال کرنے والے دوست احباب بطور مصنف، بطور پبلشر، بطور بک سیلر، بطور آئی ٹی پروفیشنل بھی روزانہ کی بنیاد پر آپ کے سامنے آتا رہتا ہے۔ آپ اس کی پوسٹس پڑھتے رہتے ہیں ۔ سال کا شاید ہی کوئی دن ہوتا ہوگا جب کوئی نئی پوسٹ نہ کرتا ہو۔ اس کامطلب یہ کہ وہ نہ صرف ریگولر یوزر ہے بلکہ آپ سب کے درمیان ہی رہنے والا ایک شخص ہے جسے نت نئے تجربات کرنے اور قارئین کے سامنے لانے کا شوق بھی ہے۔
یہ بات آپ کے لئے یقیناََ موٹیویشن کا باعث ہوگی کہ آن لائن سروسز کی فیلڈ میں آنے سے پہلے میں متعدد پیشوں کی جابز اور مختلف قسم کے کاروبار کرتا رہا ہوں۔ زندگی کا بیشتر حصہ سیکھنے میں گزرا ہے۔ بہت تلخ تجربات ہوئے مگر ان سے بہت کام کی باتیں سیکھیں۔ دراصل کچھ اپنی بھی طبیعت بے چین ہے۔ کسی جگہ زیادہ ٹک کر کام نہیں کیا۔ اس کی وجہ یہی تھی کہ کچھ ایسا کرنے کی جستجو تھی جس میں اپنی ذہنی صلاحیت اور کارکردگی سے نام بنے۔ آزادی ہو کام کرنے کی۔ اور جو کام ہو وہ اپنی پوری دلچسپی اور دلجمعی سے کیا جائے۔ تو بس جابز کرتے اور چھوڑتے بالآخر اگست دوہزار گیارہ میں فری لانسنگ کا آغاز ہوا۔ جس دلچسپ انداز میں ہوا وہ اپنی آپ بیتی میں شیئر کروں گا۔ آغاز سے ہی اس کام میں مجھے وہ سب کچھ ملا جس کیلئے آج تک دیگر جابز یا کاروبار کرکے چھوڑ دیئے تھے۔ یعنی کہ آزادی، کس وقت کام کرنا ہے، کتنا کرنا ہے، کیسے کرنا ہے، کرنا ہے یا نہیں کرنا ہےاور کتنا دماغ چلانا ہے، کونسا نیا آئیڈیا آزمانا ہے، کونسی چیز سیکھنی ہے اور اس سے کیسے آمدنی حاصل کرنی ہے یہ سب اس فری لانسنگ میں پایا۔ یعنی کام وہ جس میں مزا آئے۔ اور اب الحمدللہ مجھے تیرہواں سال ہے اور ہر سال کچھ نہ کچھ نیا سیکھا اور آزمایا ہے۔ ناول نگاری اور بک پبلشنگ بھی میری اسی سالانہ اپ گریڈنگ پروگرام کا نتیجہ ہے کیونکہ مجھے ہر سال کم سے کم ایک نئی صلاحیت سیکھنے کا شوق ہے اور یہی میں اپنے دوستوں سے بھی کہتا ہوں کہ ہر سال کم سے کم ایک نئی صلاحیت حاصل کریں۔ اس سال آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی جملہ اقسام پر کام کر رہا ہوں۔ امید ہے اس کا کورس بھی پیش کروں گا۔
Happy Customers around the World
آن لائن ویب سروسز
مزید برآں، ان بارہ سالوں میں دنیا بھر کے سینکڑوں انفرادی صارفین ، فری لانس ایجنسیوں، کاروباری فرم، کمپنیوں ، ملٹی نیشنلز اور کارپوریشنز کو ویب سروسز فراہم کر چکا ہوں جس میں ویب سائٹس ڈیزائننگ، گرافکس ڈیزائننگ، ملٹی میڈیا، آڈیو ویڈیو سروسز،کونٹنٹ رائٹنگ، سرچ انجن آپٹمائیزیشن یعنی وہ خدمات جس میں کسی بھی ویب سائٹ کو نامعلوم سے اٹھا کر گوگل سرچ انجن کے ٹاپ ٹین میں پہچانا شامل ہے، اس کے علاوہ ویب ہوسٹنگ سروس جس میں ویب سرورز پر کسی بھی ویب سائٹ کو ہوسٹ کرنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ بھی کئی خدمات اسی سے منسلک ہیں۔ یعنی یوں کہہ سکتے ہیں کہ ملٹی ٹاسکنگ کرنے والا ہوں۔ ایک وقت میں ایک سے زائد کام کرتا ہوں۔ اور الحمدللہ ۔ اللہ میرے وقت میں برکت دیتا ہے تو لکھنا لکھانا بھی جاری رہتا ہے جس میں میں ہر ماہ ناولز لکھ کر پیش کرتا رہتا ہوں۔ تو یہ ہوگیا ایک مختصر تعارف ۔ ساتھ ساتھ آپ تصاویر بھی ملاحظہ کیجئے۔ جو ان باتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
آپ سب دلچسپی رکھنے والے احباب جو اس وقت یہ تحریر پڑھ رہے ہیں، وہ سب موجودہ حالات میں معاشی تنگی، بے روزگاری، کم آمدنی ، بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں۔ ہر دوسرا شخص یہی بتا رہا ہے کہ گزارا کرنا مشکل سے ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔ خاص طور پر خواتین اور وہ گھرانے جو سفید پوشی کا بھرم رکھنے کیلئے کسی سے مفت کی چیز لینا بھی گوارا نہیں کرتے۔ دیکھئے ! بات یہ ہے کہ طوفان کے آثار دیکھ کر نظر انداز کرنا یا طوفان کے آنے کا انتظار کرنا کہ جب آئے گا تب دیکھیں گے ، یہ دونوں لاپروائی کی نشانی ہیں۔ میں نے جب دو ہزار گیارہ میں فری لانسنگ شروع کی تھی تب سے کوئی دوہزار پندرہ تک اپنے بلاگ کے ذریعے ہر سال کم سے کم پانچ لاکھ افراد کو اپنے آرٹیکلز، ای بکس اور کنسلٹنسی کے ذریعے مفت رہنمائی دیتا رہا ہوں۔ حیرت انگیز طور پر اس میں زیادہ تعداد غیر پاکستانیوں کی رہی۔ ہمارے لوگ توجہ کم ہی دیتے ہیں۔ اب جب طوفان پوری شدت سے حملہ آور ہو چکا ہے تو اب ضرورت پڑی ہے۔ مگر چلئے دیر آید درست آید۔
آپ کو اس کورس میں خوش آمدید کہتے ہوئے یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس کورس کے آغاز سے آخر تک آپ کو کیا فوائد ملیں گے اور ان کے عوض آپ کو دینا کیا ہے؟
کورس کی رجسٹریشن فیس ہے اور کورس فیس ہے۔ جیسے کہ پہلے کہا کہ فیس اسی لئے کہ آپ سنجیدگی سے کریں تاکہ پیسے فوری واپس حاصل کرسکیں اور میرا مطمح نظر بھی یہی ہے کہ جو فیس ہے وہ آپ فوراََ کما کر واپس جیب میں ڈالیں۔ مجھے کوئی شوق نہیں کہ آپ کی جیبوں سے بھاری فیسیں نکلواؤں اور اپنی جیب بھروں ۔ میرے لئے اللہ ہی کافی ہے۔
روائتی طریقوں پر میں چلتا نہیں ہوں اس لئے اپنا ہی طریقہ استعمال کروں گا۔ کورس شروع ہوگا تو مجھے نہیں پتہ کہ آپ میں سے کون انٹرنیٹ یا کمپیوٹر یا آن لان کاروبار کے بارے میں کتنا جانتا ہے۔ کوئی بالکل بھی نہیں جانتا ہوگا اور کوئی ماشاء اللہ آن لائن کما بھی رہا ہوگا۔ مگر مزہ یہی ہے کہ دونوں طرح کے لوگ شروع کرتے ہیں کمانے کے قابل ہوں بجائے اس کے کہ پہلے سیکھنے کا وقت دیں اور پھر کمانے کی شروعات ہو۔ اس میں اکثر بے صبرے لوگ ادھورا ہی چھوڑ دیتے ہیں۔ لیکن یہاں ایسا نہیں ہوگا۔
کورس کی شروعات کرتے ہی ہمارے ویب سرور پر آپ کا اپنا ایک ویب ہوسٹنگ کا اکاؤنٹ تخلیق کردیا جائے گا۔یہ اکاؤنٹ ایک سال تک مفت آپ کو دیا جائے گا تاکہ آپ کو اس کا استعمال بھی سکھایا جائے۔
اس اکاؤنٹ میں آپ کے نام سے یا جو(انفرادی یا کاروباری) نام آپ دینا چاہیں گے اس نام سے ایک آن لائن اسٹور (کسی بھی پروڈکٹ) کا ہم لانچ کرکے آپ کو اس کا مالک بنا دیں گے۔ جیسے کہ ہمارا آن لائن اسٹور ہے۔
اس کامطلب ہے کہ آپ کے کورس کی ابتدامیں ہی آپ کمانے کے قابل ہونگے۔ اس اسٹور کو آپ ہمارے بتائے ہوئے طریقوں سے پروموٹ کریں گے اور اس سے ہونے والی جو بھی انکم ہوگی اس میں ہم مخصوص پرسنٹیج پر آپ کو وہ مصنوعات فراہم کریں گے۔ اور کسٹمر کو بھی ہم خود ہی اس کا آرڈر سپلائی کریں گے اس میں آپ کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ امید ہے کہ آپ کی جو کورس کی فیس ہوگی وہ اس طرح سے بہت جلد واپس آپ کی جیب میں آجائے گی۔ جبکہ باقی کورس آپ کو مفت ہی پڑ جائے گا۔
دوسری بات یہ ہے کہ آپ کو ہم اپنے دیگر ویب پروجیکٹس میں ایک “ایفیلیئیٹ اکاؤنٹ” بنا کے دینگے۔ یعنی ہمارے دیگر جو آن لائن اسٹورز ہیں یا سروسز کی ویب سائٹس ہیں ۔ان میں بھی آپ کو انکم جنریٹ کرنے کا موقع ملے گا۔ مثال کے طور پر ہماری فری لانس سروسز کی ایجنسی انٹرزون ٹیکنالوجیز کی خدمات کی مارکیٹنگ آپ اپنے افیلیئیٹ اکاؤنٹ کے ذریعے ایک یا ایک سے زائد لنکس کی شیئرنگ سے کرسکتے ہیں ۔ اس لنک سے جو بھی پروجیکٹس ہمارے پاس آئیں گے اس میں ایک اچھی معقول آمدن ہم آپ کو دینگے۔ اور یہ سب زبانی کلامی یا کاپی میں لکھنے سے نہیں بلکہ آٹومیٹک طریقے سے آن لائن فنکشن کے ذریعے ہوتا ہے ۔ مثال کے طور پر آپ ہماری کسی پروڈکٹ کو فیس بک پر شیئر کرتے ہیں اور وہی پروڈکٹ کوئی اور بھی شیئر کرتا ہے تو جس کے لنک سے کوئی صارف پہلے ویب سائٹ پر آجائے گا وہ اسی کا صارف ہوگا چاہے وہ اس وقت پراڈکٹ یا سروس نہ لے بلکہ دس پندرہ دن بعد بے شک کسی اور کے لنک سے آکر آرڈر کرے تب بھی اس کا کریڈٹ This is called Affiliate Marketingپہلے والے کو یعنی آپ کو جائے گا۔
اس کے علاوہ ہم آپ کو اور کیا کیا فراہم کریں گے ، اس کی فہرست ذیل میں ملاحظہ کیجئے۔
Free Course Ebooks |
Free Video Tutorials |
Free Support through Whatsapp |
Free Support through facebook |
Business Page Creation |
Group creation for authors |
آپ کومعمولی سی فیس کے عوض اس کورس کے دوران کس قیمت کا کیا مواد دیا جائے گا؟
WHAT WILL YOU GET: | WORTH PKR |
Free Web Hosting Account for 1 year | 10,000 |
Free Online Store (Fully Functional with products) | 20,000 |
Site Basic optimization (SEO) Course | 20,000 |
Free Ebooks 1 to 5 | 10,000 |
Free Video Tutorials | 10,000 |
Free Support through Whatsapp | 0 |
Free Support through facebook | 0 |
My Personal Guidance case to case consultancy | 10,000 |
Individual Help to your customer by answering | 20,000 |
Complementary Gifts | |
Upwork / Fiverr Service Model through our similar websites | 20,000 |
Ms Excel for sheets and calculation and acconting | 5,000 |
Ms Word for creating E-Books and PDFs for selling online | 20,000 |
Total | 145,000 |
کل تقریباََ ڈیڑھ لاکھ روپے کی فہرست مگر آپ اس کورس کی فیس دیں گے صرف اور صرف دس ہزار روپے علاوہ رجسٹریشن دو ہزار روپے۔
دس ہزار روپے . Rs.10,000/- رجسٹریشن : 2000 روپے نوٹ: رجسٹریشن کے بعد ادائیگی بذریعہ جاز کیش 03072395447 ی ایزی پیسہ 03172521294 بذریعہ بنک اکاؤنٹ کی جا سکتی ہے۔ after sending payment, please send the transaction slip to our whatsapp number 03072395447 |
یعنی یہ سب کورس اور ای بکس اور اکاؤنٹس وغیرہ آپ کو صرف دس ہزار کے عوض دیا جائے گا۔ اور اس میں بھی آپ کوشش کی جائے گی کہ یہ دس ہزار کی رقم بھی واپس آپ کی جیب میں پہلے ہی مہینے میں چلی جائے تاکہ اس کے بعد کا سب کچھ آپ کا مفت ہی ملے بلکہ کورس کے ساتھ ساتھ مزید انکم پیدا کرنے کے قابل ہو جائیں اور اپنی آمدنی کے دیگر ذرائع بھی تلاش کر پائیں۔ سیدھا اور صاف مطلب یہ ہے کہ ہمیں آپ کی فیس صرف اس لئے چاہئے کہ آپ کی عزت نفس بھی محفوظ رہے ، دلچسپی قائم رہے، موٹیویشن ملے، اور پیسے کو استعمال کرکے آمدن بڑھانے پر توجہ رہے۔
موجودہ دور میں آج کل جس انداز میں نئے نئے فری لانس سکھانے والے (جن کے اپنے پروفائلز میں دکھانے کو کچھ نہیں ہوتا) وہ ہزاروں روپے نکلوا لیتے ہیں، اس دور میں ہمارامقصد صرف اپنے وقت کا صحیح استعمال کرنا اور اپنے حلقے میں شامل دوستوں کو آمدن کے مصدقہ اور آزمودہ کار طریقے سکھانا ہے جو یہ خاکسار خود استعمال کرتا ہے۔
یہ بنیادی آن لائن انکم کورس ہے جس کے اختتام پر آپ کو انٹرزون ٹیکنالوجیز کی جانب سے سند بھی پیش کی جائیگی تاکہ کہیں اگر جاب کے لئے بھی اپلائی کرنا چاہیں تو اس کورس کی سند دکھا سکیں۔
After Completing the Couse: |
In the Beginning I’ll give you hosting account and a ready store. So that you can manage and promote during the course. Also guide you how to promote with basic seo skills. |
You will be able to find the top selling products / Services. Create opportunity to generate income through difference niches. Also able to provide different online web services that required by the potential customers. Also sell the sellable products and digital assets on different top level marketplaces. on the whole, you will be a professional freelancer as well as an Entrepreneur with lots of ideas and ways to generate online passive and fast income. The income ration depends on how one can perform and how much time gives to the project but somehow this Course will make you to earn possibly upto 300$ or PKR 100,000+ (More earning depends on more learning. |
I’ll share my personal interesting experiences with you that not only motivate you but save your time waste and any expected loss. |
after sending payment, please send the transaction slip to our whatsapp number 03072395447
مزید ایڈوانس کورسز کی تفصیلات رجسٹریشن کروانے والوں کے ساتھ شیئر کی جائیںگی جن کی بنیاد بن چکی ہو اور وہ آگے بڑھنا چاہتے ہوں۔
تو پھر ابھی رجسٹریشن کنفرم کیجئے ۔